12 اپریل 2020 - 13:46
News ID: 1024823

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق، ایسے حالات میں کہ جب ساری دنیا کورونا کے جھمیلے میں پھنسی ہوئی ہے، آل سعود اور اسکے اتحادیوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، یمن میں حوثیوں اور تحریک انصار اللہ کو کچلنے کے لئے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور وہ یمنی عوام کے خلاف ایک بڑا آپریشن کرنے کے درپے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آل سعود اپنے پیٹرو ڈالر کے بل بوتے پر پانچ سال سے یمن پر بمباری کر رہا ہے اور اقوام متحدہ اب تک اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکی ہے۔